اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ ہونے والے ظلم کی قیمت پاکستانی قوم مدتوں ادا کرے گی، سازش کرنے والے عبرت کا نشان بنیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس زیادتی کے نتیجے میں جو حکومت لائی گئی اس نے وطن عزیز کے ساتھ کھلواڑ کیا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس کے ذمہ دار تمام وہ کردار ہیں جنہوں نے سازش تیار کی اس پرعمل درآمد کیا، سازش کرنے والوں نے ملک کو سالوں کے لئے غیریقینی کیفیت سے دوچار کر دیا۔
نواز شریف کے ساتھ ھونے والے ظلم کی قیمت پاکستانی قوم مدتوں ادا کرے گی۔ اس زیادتی کے نتیجے جو حکومت لائ گئی اور اس حکومت نے وطن عزیز کے ساتھ جو کھلواڑ کیا اسکے ذمہ دار تمام وہ کردار جنہوں نے سازش تیار کی اس پہ عملدرآمد کیا اور ملک کو سالوں کے لئے غیر یقینی کیفیت سے دوچار کر… https://t.co/WiqKW8aICD
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) December 31, 2025
انہوں نے کہا کہ ترقی روک دی اور ایک بد دیانت شخص کو قوم کی قسمت مالک اور پوری ایک نسل کو زہریلی سوچ کا مالک بنا دیا گیا،اس سازش کے ذمہ دار قیمت ادا کریں گے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ان ویڈیوز میں جن کرداروں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں وہ قومی مجرم ہیں، یہ وہ سازش تھی ایک ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو روکنے اور ایک منتخب وزیراعظم کو گھر بیجھنے اور ایک انتشاری عمران خان کو مسلط کرنے کے لئے کی گئی۔
بزدلوں میں اخلاقی جرات ہے تو آج یا تو برملا اپنی بات پر قائم رہیں یا قوم سے معافی مانگیں، اللہ نے میرے قائد کو ہربار سرخرو کیا، الحمد للہ آج بھائی وزیراعظم ہے، بیٹی وزیراعلیٰ ہے، بھیانک سازش کے ذمہ دار دنیا، آخرت میں قیمت ادا کرینگے، عبرت کا نشان بنیں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


