پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

عمران خان نے مذہب کی ریڈ لائن کراس کی، وزیر دفاع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے افسوسناک واقعے کا رخ ایسی جانب موڑا جارہا ہے جہاں قاتلانہ حملے کا کوئی ملزم نہیں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کا حملہ مذہبی جنونیت کا معاملہ ہے مگر اسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا واقعہ کا رخ ایسی جانب موڑا جا رہا ہے جہاں قاتلانہ حملے کا کوئی ملزم نہیں ملےگا، متنازعہ بیانات سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ لوگ تحقیقات میں سنجیدہ نہیں, ملزم کے بیان سےلگتا ہے کسی گارڈ نے بھی فائرنگ کی، جس شخص نے یہ کیا اس کی پشت پناہی کون کررہا ہے؟ اسے بےنقاب کیا جائے۔

- Advertisement -

وزیر دفاع نے کہا کہ انٹیلی جنس بیورو نے 24 اکتوبر کو پنجاب حکومت کو اطلاع دی تھی کہ اس ایریا میں کوئی ناخوشگوار واقعہ ہو سکتا ہے، ہم انصاف کے تقاضوں کا ساتھ دیں گے، کسی ادارے اور شخصیات کو بدنام کرنے کے لئے اس واقعہ کو استعمال نہ کیا جائے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ جس تھانے کی حدود میں واقعہ ہوا ہے وزیراعلیٰ نے پورے عملے کو معطل کرکے اسے اپنے ضلع میں ٹرانسفر کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ  آصف  نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس واقعہ کی جامع اور مکمل تحقیقات ہوں اور اس مقصد کے لئے جے آئی ٹی بننی چاہیے، اگر جے آئی ٹی کے کسی رکن پر انہیں اعتراض ہے تو پاکستان میں کئی بیورو کریٹس ایسے ہیں جن کی دیانت داری پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں