پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

سابق کپتان نے خواجہ نافع کو اہم ذمہ داری دینے کی حمایت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں خواجہ نافع کو بطور وکٹ کیپر بیٹر کھلانے کی حمایت کردی۔

پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر خواجہ نافع کو 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کرنے کی حمایت کردی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر راشد لطیف نے کپتان سلمان علی آغا کی بیٹنگ کی تعریف کی۔

انہوں نے لکھا کہ کپتان نے سری لنکا کے خلاف شاندار بیٹنگ کی، ورلڈ کپ 2026 کے لیے خواجہ نافع کو وکٹ کیپر ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی20 میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان کے نام رہا، گرین شرٹس سرتوڑ کوشش کے باوجود 161 رنز کا ہدف حاصل نہ کرسکے، سری لنکا نے پاکستان کو 14 رنز سے ہرادیا، سری لنکا نے پاکستان کیخلاف 14 سال بعد اپنی سرزمین پر کوئی ٹی20 مقابلہ جیتا۔

اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی، پاکستان 161 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر146 رنز بناسکا۔

کپتان سلمان علی آغا نے نہایت جارحانہ اننگز کھیلی انھوں نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 12 گیندوں پر جارحانہ 45 رنز بنائے جو رائیگاں گئے، محمد نواز 28 اور خواجہ نافع 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔

سری لنکا کی طرف سے وینندو ہسارنگا نے 4 اور پتھیرانا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں