اس خطے میں نوازشریف جیسا تجربہ کار لیڈر موجود نہیں ہے‘خواجہ سعدرفیق -
The news is by your side.

Advertisement

اس خطے میں نوازشریف جیسا تجربہ کار لیڈر موجود نہیں ہے‘خواجہ سعدرفیق

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہناہےکہ کچھ لوگ آئینی اداروں کودباؤ میں لانے کی کوشش کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ سچ پرپہنچنے کے لیے ججز عدالت میں سوال کرتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہناہےکہ پاناما کیس کی ایک کارروائی عدالت میں ہورہی ہے،جبکہ دوسری درخواست گزاروں نےعدالت کےباہرلگارکھی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نےکہا کہ عدالت نےباہرعدالت لگانےسےگریزکرنےکی ہدایت کررکھی ہے،عدالت نےکہااس عمل سےبازآئیں لیکن مخالفین نےکام جاری رکھا۔

سعد رفیق کا کہناتھاکہ چائےکےوقفےکےدوران عوام کوگمراہ کرنےکاکام ہوتا ہے،انہوں نے کہاکہ فیصلہ جو بھی آئے اس کوتسلیم کرنا پڑتا ہے۔

وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ کچھ ایسے ریمارکس ہیں جو ہمیں سمجھ نہیں آئےمگرتبصرہ نہیں کیا،انہوں نے کہاکہ کیا عدالتی کارروائی کوگمراہ کن اندازمیں پیش کرناتوہین عدالت میں نہیں آتا؟۔

انہوں نے کہا کہ کیا ہم کردارکشی میں بہت آگے تو نہیں نکل گئے،جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو،انہوں نے عدالت سےگزارش ہے کہ معاملے کانوٹس لینا چاہیے۔

سعدرفیق کا کہناتھاکہ معاملہ عدالت اور وکلا میں ہے،باہر تماشہ لگانے کی ضرورت نہیں،انہوں نےکہاکہ سیاسی قیادت کو فیصلے سے پہلے رسوا کیاجارہا ہے۔

وفاقی وزیرریلوے نےشیخ رشید سے متعلق سخت الفاظ پراپنی غلطی مان لی،انہوں نےکہا کہ مجھےشیخ رشید سےمتعلق اتنےسخت الفاظ نہیں استعمال کرنے چاہیے تھے۔

واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق کا کہناتھاکہ اس خطے میں نوازشریف جیسا تجربہ کار لیڈر موجود نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ بے نظیربھٹو بڑی لیڈر تھیں،ان کا خلا آج تک پر نہیں ہوسکا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں