The news is by your side.

Advertisement

بے شرم عمران خان کتنا جھوٹ بولو گے؟خواجہ سعد رفیق کا ٹوئٹ

لاہور : ن لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے عمران خان کو چیلنج کیا کہ مجھے غلط ثابت کرو یا جھوٹ بولنے کاعتراف کرو اور کہا کہ عمران خان کی پی ٹی آئی نے  تبدیلی کے حق میں ووٹ ڈالا، بے شرم عمران خان کتنا جھوٹ بولو گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق ے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے عمران خان سے سوال کیا کہ عمران جواب دو تمھاری جماعت نے حافظ حمد ا للہ کی نشاندھی کے باوجود تبدیلی کے حق میں ووٹ کیوں دیا؟ سینٹ کا ریکارڈ گواہ ہے کہ نشاندہی کے بعد جے یو آئی ئی اور مسلم لیگ ن نے تبدیلی کے خلاف جبکہ پی ٹی آئی اور پی پی پی نے تبدیلی کے حق میں ووٹ دیا۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چیلنج ہےمجھے غلط ثابت کرو یاجھوٹ بولنےکاعتراف کرو، جےیوآئی ،ن لیگ نے ختم نبوت حلف نامے میں تبدیلی کےخلاف ووٹ دیا۔

ایک اور ٹوئٹ میں انھوں نے کہا کہ عمران خان کی پی ٹی آئی نے ختم نبوت حلف نامے میں تبدیلی کے حق میں ووٹ ڈالا ، بے شرم عمران خان کتنا جھوٹ بولو گے؟


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں