جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

جاں بحق بچہ جمہوریت کا پہلا شہید ہے، سعد رفیق، صفدر

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلی میں گاڑی سے جاں بحق ہونے والا بچہ جمہوریت کا پہلا شہید ہے، ہمارے ساتھی ان کے گھر گئے ہیں، ہمیں اس خاندان سے ہمدردی ہے، وہ بچہ اس جدوجہد کے راستے کا پہلا شہید ہے۔

یہ بات انہوں نے گجرات میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے پہنچنے سے قبل کارکنوں اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ آج باجوڑ میں جو دہشت گردی کا واقعہ ہوا ہے پوری قوم اس کی مذمت کرتی ہے اور ہم اعلان کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے خاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

- Advertisement -

یہ پڑھیں: نوازشریف کے قافلے میں شامل گاڑی نے بچے کو کچل ڈالا


انہوں نے کہا کہ ابھی راستے میں ایک معصوم بچہ سڑک پر آگرا اور گاڑی کی زد میں آکر شہید ہوگیا، وہ شہید ہے، ہمارے ساتھی ان کے گھر گئے ہیں، ہمیں اس خاندان سے ہمدردی ہے، وہ بچہ اس جدوجہد کے راستے کا پہلا شہید ہے۔

سعد رفیق کی وڈیو:


انہوں نے کہا کہ جدوجہد یہ ہے کہ قانون سب کے لیے ایک کیوں نہیں؟ ایک عام انسان تیس تیس سال تک انصاف کے لیے پھرتا ہے، منتخب وزیراعظم کو نکال دیا گیا، انہیں کرپشن پرنہیں نکالا، کوئی چیز لوٹنے پر نہیں نکالا، اس لیے نکال دیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔

پاکستان بنانے کے لیے لاکھوں لوگوں نے قربانی دی، بچہ پاکستان کے لیے نکلا تھا، کیپٹن (ر) صفدر

کیپٹن (ر) صفدرکی وڈیو:

اسی حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے بچے کی ہلاکت کو تحریک پاکستان کی قربانیوں سے تشبیہ دے ڈالی اور کہا کہ یہ ہمارا بھی بچہ تھا، پاکستان بنانے کے لیے بھی لاکھوں لوگوں نے قربانی دی، وہ پاکستان کے لیے نکلا اللہ اس کے درجات بلند کرے۔

خطاب کے وقت کیپٹن (ر) صفدر کے ہمراہ ن لیگی رہنما آصف کرمانی بھی موجود تھے۔

Image may contain: 1 person

قبل ازیں ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے بچے کی ہلاکت کو بھی جھٹلا دیا اور کہا کہ قافلے میں شریک کسی گاڑی کی ٹکر سے بچے کی ہلاکت نہیں ہوئی، قافلہ سست روی سے اپنا سفر طے کررہا تھا، ٹکر ممکن نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں