لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ گالیاں عمران خان دیں یا الطاف حسین قبول نہیں، الطاف حسین ہرزہ سرائی پرقوم سے معافی مانگیں۔
لاہور میں اپنے حلقہ انتخاب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے سعد رفیق نے عمران خان اور الطاف حسین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیاست الزام تراشیوں اور گالیوں کا نام نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ الطاف حسین قوم کی دل آزاری کرنے پر معافی مانگیں، کوئی محب وطن ریاست کیلئےایسی زبان استعمال نہیں کرسکتا۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عمران خان اور الطاف حسین کو سیاست کے بارے میں مشورے بھی دے ڈالے، خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے، کراچی سے ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کا خاتمہ کریں گے۔