اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ الیکشن اصلاحاتی بل2017 پرختم نبوت سےمتعلق جھوٹ نہ بولا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انتخابی اصلاحاتی بل 2017 میں ختم نبوت کےاقرارنامےمیں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،عوام کسی قسم کے منفی پراپیگنڈہ کا شکارنہ ہوں۔
انتخابی اصلاحات بل میں ختم نبوت کے اقرار نامے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی, کسی قسم کے منفی پراپیگنڈہ کا شکار نہ ہوں pic.twitter.com/5ByfPrOQur
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 3, 2017
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ الیکشن اصلاحاتی بل قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پرموجود ہے، ختم نبوت سےمتعلق قوم کوگمراہ نہ کیا جائے۔
الیکشن اصلاحاتی بل قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر legislations کےسیکشن میں
۲ اکتوبر کےساتھ موجود ہے, ختم نبوت کےمتعلق جھوٹاپروپیگنڈا نہ کیاجائے— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 3, 2017
وفاقی وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ الیکشن اصلاحاتی بل2017پرختم نبوت سےمتعلق جھوٹ بول کر اور نبی کریم ۖ کا نام مبارک استعمال کرکے قوم کو گمراہ نہ کیا جائے۔
الیکشن اصلاحاتی بل 2017 میں ختم نبوت سے متعلق جھوٹ بول کر اور نبی کریم ۖ کا نام مبارک استعمال کرکے قوم کو گمراہ نا کیا جائے.
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 3, 2017
واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ ختم نبوت ایمان کا معاملہ ہے، شق میں تبدیلی پر کوئی مسلمان خاموش نہیں رہ سکتا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔