بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

اداروں اور سیاسی جماعتوں کو اپنا احتساب کرنے کی ضرورت ہے، خواجہ سعد رفیق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(16 فروری 2026): مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اداروں اور سیاسی جماعتوں کو اپنا احتساب کرنے کی ضرورت ہے۔

لاہور میں فیض فیسٹیول کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تلخ حقائق کی نشاندہی کی اور کہا کہ یہاں سچ سننے کو کوئی تیار نہیں، صرف بددیانتوں اور منافقوں کی بات سنی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم اب تک ایک قوم نہیں بن سکے اور نہ ہی ہمیں بننے دیا گیا، ملک کی معاشی و معاشرتی صورتحال دیکھ کر دل کڑھتا ہے، ہم سب دائرے کے مسافر ہیں جو وہیں کھڑے ہیں جہاں پہلے تھے۔

خواجہ سعد رفیق نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم "بونوں کے عہد” میں جی رہے ہیں اور اس کے ذمہ دار خود عوام بھی ہیں جو سیاسی جدوجہد کرنے والوں کے بجائے مشہور شخصیات، جاگیرداروں اور صنعت کاروں کو اپنا لیڈر مان لیتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے زور دیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اس بند گلی اور دائرے کے سفر سے باہر نکلیں۔ انہوں نے اداروں اور تمام سیاسی جماعتوں کو مشورہ دیا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے سب کو اپنا اپنا احتساب کرنے کی ضرورت ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں