لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سینیٹ کے حالیہ الیکشن سے واضح ہوگیا کہ جمہوریت ہارگئی اور پتلی تماشا جیت گیا، آصف زرداری اورعمران خان نے جمہوریت کی پشت پر چھرا گھونپا۔
یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد رد عمل میں اپنے پیغام میں کہی۔
خواجہ سعدرفیق نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آج سینیٹ میں جمہوریت ہارگئی اور پتلی تماشا جیت گیا، عمران خان اور آصف زرداری جمہوریت کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مجرم ہیں۔
آج سینٹ میں
جمہوریت ھار گئ
پُتلی تماشا جیت گیا
عمران اور زرداری جمہوریت کو عدمِ استحکام سے دوچار کرنے کے مجرم ھیں
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) March 12, 2018
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جمہوری قوتیں یکجانہ ہوئیں تورہی سہی جمہوریت بھی جاتی رہے گی، ان دونوں نے جمہوریت کی پشت پر چھرا گھونپا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں بھی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوششوں سے ملک ٹوٹا جس سے کوئی کوئی سبق نہیں سیکھا گیا۔
سیاسی جمہوری قوتیں یک جا نہ ھوئیں تو رھی سہی جمہوریت بھی جاتی رھے گی
زرداری اور عمران نے جمہوریت کی پُشت میں چھُرا گھونپا
اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشیشوں سے ملک ٹُوٹا
کوٸ سبق نہیں سیکھا گیا
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) March 12, 2018
مزید پڑھیں: ایک دوسرے کو چور کہنے والے آج گلے مل گئے، سینیٹ الیکشن میں دھاندلی ہوئی: مریم اورنگزیب
اس سے قبل سینیٹ انتخاب پر اپنے رد عمل میں وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں دھاندلی کی گئی، کیسے کی گئی ہم یہ بھی جانتے ہیں، ایک دوسرے کو چور کہنے والے آج گلے مل گئے۔
ان مزید کا کہنا تھا کہ غیر جمہوری عناصر قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں، بلوچستان میں لوگوں کو خریدا گیا، تمام مشکلات کے باوجود نواز شریف اصولوں پر ڈٹ کر کھڑے ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔