ساہیوال (14 جولائی 2026): حویلی لکھا اوقاف زمین قبضہ کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو بڑا ریلیف مل گیا۔
اینٹی کرپشن کورٹ نے خاور مانیکا سمیت 6 ملزمان کو زمین قبضہ کیس میں بری کر دیا، اور اینٹی کرپشن کا ریفرنس میرٹ پر پورا نہ ہونے پر خارج کیا۔
واضح رہے کہ خاور مانیکا سمیت دیگر ملزمان پر 2.5 کروڑ کی اوقاف زمین پر قبضہ کا الزام ہے۔ ملزمان کے خلاف کیس 3 سال سے اینٹی کرپشن کورٹ میں زیرِ سماعت تھا۔
مقدمے میں 21 گواہان کے بیان قلمبند کیے گئے، لیکن پراسیکیوشن الزامات ثابت نہ کر سکی، ملزمان پر الزام تھا کہ سرکاری زمین پر قبضہ کر کے شادی لان اور دکانیں تعمیر کی گئیں۔
کروڑوں روپے کے غیرقانونی اثاثے، خاور مانیکا نیب ریڈار پر آگئے


