پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نکاح کیس کے مجرم ہیں، خاور مانیکا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق خاتون اوّل کے سابق شوہر خاور مانیکا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نکاح کیس کے مجرم ہیں، ان کے نکاح کو غلط بیانی کر کے کیوں چھپایا گیا۔

نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خاور مانیکا نے کہا کہ مخصوص سوشل میڈیا گروپس نے مجھے اور میرے خاندان کو بُرا بھلا کہا لیکن ہم نے ہمیشہ صبر سے سنا۔

خاور مانیکا نے کہا کہ دوران عدت نکاح کا کیس چل رہا ہے طلاق کے واقعات ہوتے ہیں میں مظلوم بن کر نہیں آیا، اللہ نے عدت کی مدت رکھی ہے، بشریٰ بی بی عدت تک رک جاتیں اور پھر نکاح کر لیتیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے وکلا 39 دن عدت ثابت کرنے میں لگے ہیں، پہلا نکاح جب آپ کر لیتے ہیں تو عوام سے چھپاتے کیوں ہیں؟ صحافی نے نکاح کی خبر دی تو پی ٹی آئی ان کے خلاف پیمرا میں چلی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے 14 نومبر کو طلاق دی جبکہ دسمبر میں بچوں کو بتایا، یہ سب 24 دسمبر کو خاندان میں پتا چلا، 24 جنوری کو میری والدہ انتقال کر گئیں تو بشریٰ بی بی کا بھائی 3 جنوری کو والدہ کا پوچھنے آیا، اس کو بشریٰ بی بی کی طلاق کا علم نہیں تھا۔

خاور مانیکا کے مطابق زلفی بخاری کے میسج آج بھی میرے موبائل فون میں موجود ہیں، یکم جنوری کو چھپ کر نکاح کیا گیا جبکہ دوسرے نکاح میں بھی وہی لوگ تھے ان لوگوں نے عدالت میں بیان دیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں