پاکپتن: خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے خلاف اقدام قتل کا کیس نیا رخ اختیار کرگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مدعی نے عدالت میں بیان دیا کہ نامعلوم نقاب پوش کی فائرنگ سے بیٹا علی بہادر زخمی ہوا، مدعی نے عدالت میں موسیٰ مانیکا کو پہچاننے سے انکار کردیا۔
عدالت کے حکم پر موسیٰ مانیکا کو جیل سے رہا کردیا گیا۔
موسیٰ مانیکا اور مدعی دونوں نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے عدالت میں جمع کروائے، مدعی محمد منظور نے موسیٰ مانیکا پر بیٹے علی بہادر کو فائرنگ سے زخمی کرنے کا الزام لگایا تھا۔
یہ پڑھیں: اقدام قتل کا مقدمہ : خاور مانیکا کا بیٹا جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل
واضح رہے کہ 19 جولائی کو تھانہ صدر پاکپتن کے علاقہ پیر غنی میں خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کو اقدام قتل و ناجائز اسلحہ کے مقدمہ میں جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا گیا تھا۔
ملزم کو رات گئے علاقہ مجسٹریٹ مسعود احمد فریدی کے سامنے پیش کیا گیا تھا پولیس کی طرف سے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوانے کی استدعا کی گئی جس پر فاضل مجسٹریٹ نے ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوادیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


