سیالکوٹ: وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارت کو سخت پیغام دے دیا، انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر اور سرحد پر ایک ہی دشمن بھارت ہے، جارحیت پر ایسا جواب دیں گے کہ دشمن قیامت تک یاد رکھےگا۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں بھارتی جارحیت سے متاثرہ گاؤں کا دورہ کیا، اُنھوں نے لوگوں سے ملاقات کی، شہداء کے لواحقین اور متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کئے۔ انھوں نے بھارت کو پیغام دیتے ہوئے کہا جارحیت جاری رہی تو ایسا جواب دیں گے کہ دشمن ہمیشہ یاد رکھےگا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف ستمبر میں ہونے والے جنرل اسمبلی کے اجلاس اور اکتوبر میں دورہ امریکہ کے دوران پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت پیش کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ ملک کے اندر بھارتی خفیہ ایجنسی را کی مداخلت کے واضح ثبوت موجود ہیں اور اُن کے کارندے بھی پکڑے گئے ہیں۔
There is no space for a limited war … Any attack on us will depended on pakistan’s choice of response and timing ….
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 28, 2015
چیئرمین سینیٹ رضا ربانی بھی زخمیوں کی عیادت کرنے سیالکوٹ سی ایم ایچ پہنچے، اس موقع پراُن کا کہنا تھا کہ مودی سرکار اندرونی کمزروی چھپانے کے لیے جارحیت کررہی ہے، بھارتی جارحیت پرعالمی برادری کا دوغلا معیار کھل کرسامنے آگیا۔
وزیرِاعظم آزاد کشمیر نے بھی سی ایم ایچ میں زیرِ علاج زخمیوں کی عیادت کی اور زخمیوں میں امدادی چیک تقسیم کئے۔