بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

کراچی ائیرپورٹ پر کھڑے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں واقع جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھڑے ناکارہ طیارے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کو بروقت اقدامات کر کے بجھا دیا گیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز صلاح الدین کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے ناکارہ طیارے میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد سول ایوایشن کی فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ناکارہ طیارے جس جگہ پر کھڑے ہیں وہاں پر جھاڑیاں ہیں اور آگ لگنے کا واقعہ بھی جھاڑیوں میں لگنے والی آگ کی وجہ سے پیش آیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شعبہ ایئرسائیڈکی غفلت سے جھاڑیوں کی کٹائی نہیں کی گئی تھی، طیارے رن وے سے ایک کلومیٹر دور کھڑے تھے، آگ کی شدت کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔

سول ایوی ایشن کی ہاش کاش اور ایک فائرٹینڈر نے بروقت اقدامات کر کے طیارے پر لگنے والی آگ کو بجھایا۔ ذرائع کے مطابق آگ پہلے جھاڑیوں میں لگی اور پھر اس نے ناکارہ جہازکو لپیٹ میں لے لیا۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نےواقع کانوٹس لے کر تحقیقات کا اعلان کردیا۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں