The news is by your side.

Advertisement

کراچی: پاکستان اسنوکر ٹیم میگا ایونٹ کی تیاریوں میں مصروف

ایشین سکس ریڈ اینڈ ٹیم اسنوکرچیمپئن شپ کے لیے پاکستان کی 4 رکنی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے۔

ایشیائی اسنوکر پر دوبارہ حکمرانی قائم کرنے کے لیے کھلاڑیوں نے کمر کس لی۔ ایونٹ میں ٹاپ کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

محمد آصف کا کہنا ہے کہ تیاری مکمل ہے۔ جیت ہدف ہوگا۔ اسجد اقبال نے نئی زندگی کی شروعات میں ایشیائی چیمپئن بننے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

میگا ایونٹ کی تیاری کے لیے پاکستان اسنوکر ٹیم کا تربیتی کیمپ 16 مئی تک جاری رہے گا۔ کھلاڑیوں کے مطابق ہر میچ اہمیت کا حامل ہے اور کامیابی ہی ان کی اصل منزل ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں