بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کے5کارندے ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی :پولیس سے مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کے پانچ کارندے مارے گئے۔ ماڑی پور سے کالعدم تنظیم کے دو کارندے گرفتار کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے دہشت گردوں کےخاتمے کے لئے سیکیورٹِی ادارے متحرک ہوگئے، پولیس نے نیپئر کے علاقے میں خطرناک ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر فوری کارروائی کی اور مقابلے میں بدنام زمانہ ملزم صادق گڈانی سمیت پانچ دہشت گرد مار دیئے۔

آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے مطابق ہلاک ملزم صادق گڈانی کی وجہ سے لیاری میں امن متاثر رہتا تھا۔ مقابلے میں ایس ایچ او اور ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا، کراچی کے علاقے ناظم آباد میں ایک کار سے گولیوں کے چوبیس ڈبوں میں ہزار وں ایس ایم جیز کی گولیاں بر آمد ہوئیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گولیاں شہر میں قتل و غارت کے لیے استعمال کی جانی تھیں ۔

پولیس نے ماری پور سے کالعدم تنظیم کے دو کارندے گرفتار کرلئے، دونوں گرفتار ملزمان وزیرستان میں تحریک طالبان کے امیر خالد عمر خراسانی کی نگرانی میں ٹریننگ حاصل کرچکے ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل کا کہنا ہے کہ ملزمان کراچی میں تحریک طالبان کے لئے لوگوں کو بھرتی کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں