لاہور (23 نومبر 2025): پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹ امپائر خضر حیات لاہور میں انتقال کر گئے۔
سابق انٹرنیشنل کرکٹ امپائر خضر حیات کچھ عرصے سے علیل تھے اور ان کی عمر 86 برس تھی، انھوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ڈومیسٹک میچز میں امپائرنگ کی۔
وہ 70 کی دہائی میں امپائرنگ کی طرف آئے، خضر حیات نے 34 ٹیسٹ اور 57 ون ڈے انٹرنیشنل میچز سپروائز کیے، جب کہ 3 ورلڈ کپوں کے میچز میں بھی امپائرنگ کی، انھوں نے پاکستان ریلویز کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیلی۔
ریٹائرمنٹ کے بعد وہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک رہے، اور کرکٹ کے فروغ کے لیے مختلف ذمہ داریاں انجام دیتے رہے، خضر حیات کے میچز کے دوران فیصلوں کی دنیا معترف تھی، ان کی خدمات کو کرکٹ کے حلقوں میں یاد رکھا جائے گا۔
The PCB condoles the passing of former international umpire Khizer Hayat. He officiated in 34 Test matches and 57 ODIs from 1978 to 1996, including the 1987, 1992 and 1996 ICC Cricket World Cups.
Khizar Hayat also served the PCB as General Manager – Umpire and Match Referee. The… pic.twitter.com/TwK9mxnxL9
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 23, 2025
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق امپائر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا، اور کہا پی سی بی ان کے اہل خانہ، دوستوں اور چاہنے والوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے، انھوں نے 1978 سے 1996 تک 34 ٹیسٹ میچوں اور 57 ون ڈے میچوں میں امپائرنگ کی جن میں 1987، 1992 اور 1996 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ شامل ہیں۔ خضر حیات نے پی سی بی میں بطور جنرل منیجر امپائر اور میچ ریفری بھی خدمات انجام دیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے امپائر خضر حیات کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا، اور کہا ہم مرحوم کی گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، کرکٹ امپائرنگ ہمیشہ خضر حیات کی احسان مند رہے گی، ان کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔


