منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

ورلڈکپ 2019: کوہلی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر اور برائن لارا کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں کپتان ویرات کوہلی نے 72 رنز کی اننگز کھیلی اور ون ڈے میچز میں 20 ہزار رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ سے قبل ویرات کوہلی کو لیجنڈری کرکٹرز سچن ٹنڈولکر اور برائن لارا کا ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف 37 رنز درکار تھے۔

- Advertisement -

ویرات کوہلی نے 20 ہزار رنز کا سنگِ میل 417 اننگز میں عبور کیا جبکہ سچن ٹنڈولکر اور برائن لارا نے یہ کارنامہ 453 اننگز کھیل کر انجام دیا تھا۔

علاوہ ازیں دنیائے کرکٹ میں 20 ہزار رنز بنانے والے آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ بھی ہیں جنہوں نے 464 اننگز کھیلی تھیں، اسی کے ساتھ جنوبی افریقا کے بلے باز ڈی ویلیئرز نے 483، جیک کیلس نے 491 اور بھارت کے راہول ڈریوڈ نے یہ اعزاز 492 اننگز کھیل کر انجام دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں