جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

’خدا میرا بھی ہے ‘ ڈرامےکے ٹیزر نے دھوم مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

اے آروائی ڈیجیٹل اپنے ناظرین کے لیے ہمیشہ سے معیاری اور منفرد ڈرامے پیش کرنے کے سبب مشہور ہے اور ایک بار پھر اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے ڈیجیٹل نے اپنے نئے ڈرامہ سیریل ’ خدا میرا بھی ہے‘ کا ٹیزر جاری کردیا ہے جس نے ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔

اے آروائی ڈیجیٹل پر عنقریب نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’خدا میرا بھی ہے‘ کی مصنف اسما نبیل ہیں اور ہدایت کاری کے فرائض شاہد شفاعت نے انجام دیےہیں۔

ٹیزر میں ڈرامے کا بنیادی پلاٹ آشکا ر کیا گیا ہے جس کے مطابق ڈرامے کی کہانی ایک ایسے شادی شدہ جوڑے کی ہے جن کے گھر تیسری جنس سے تعلق رکھنے والے بچے کی پیدائش ہوجاتی ہے۔

یقیناً پاکستانی معاشرے میں کسی بھی میڈیا چینل کے لیے ایسے موضوع پر ڈرامہ پیش کرنا انتہائی دشوار ہے کہ جسے معاشرے میں شجرِ ممنوعہ سمجھا جاتا ہے اور اس پر بات کرنے سے گریز کیا جاتا ہے۔

ڈرامے کے ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے اداکارہ عائشہ خان اور اداکارہ جبران سید جو کہ اس مخنث بچے کے والدین کا کردار ادا کررہے ہیں‘ کس قسم کے معاشرتی دباؤ کا سامنا کررہے ہیں، ایک منظر میں عائشہ خان کی ساس کا کردار ادا کرنے والی اسریٰ غزل چیختی نظرآتی ہیں کہ ’ہماری بہونے ’ہیجڑا‘ پیدا کیا ہے۔

ایک اورمنظر میں جبران سید اپنی اہلیہ کو قائل کرنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں کہ انہوں اس بچے سے چھٹکارا حاصل کرلینا چاہیئے۔ ڈرامے کے ٹیزر نے مرکزی کرداروں اور کہانی کے پلاٹ کی وضاحت کردی ہے اور شائقین اب بے صبری سے ڈرامے کے آنے کا انتظار کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برسوں میں تیسری جنس کے حقوق کے حوالے سے قانون سازی میں پیشرفت ہوئی ہے اور انہیں ووٹ کا حق بھی دیا گیا ہے تاہم انہیں انسان سمجھنے اور انہیں برابر کے حقوق دینے کے لیے ایک طویل سفر ہے جو کہ معاشرے نے طے کرنا ہے اور یقیناً گھٹن کے ماحول میں اے آروائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ ’خدا میرا بھی ہے‘ تازہ ہوا کا ایک جھونکا ثابت ہوگا۔

سو ناظرین ، یقیناً انتظار کے یہ لمحات مشکل ہیں لیکن اپنے حوصلے مجمع رکھیے اور اے آروائی ڈیجیٹل پر ’ خدا میرا بھی ہے‘ جیسا منفرد ڈرامہ دیکھنا مت بھولیے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں