پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

وشال بھردواج نے ’خفیہ‘ میں تبو کو شامل کرنے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے ہدایت کار وشال بھردواج نے جاسوسی پر مبنی فلم ’خفیہ‘ میں تبو کو شامل کرنے کی وجہ بتادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاسوسی ناول ’اسکیپ ٹو نوویئر‘ پر مبنی فلم ’خفیہ‘ کی ہدایت کاری کے فرائض وشال بھردواج نے انجام دیے ہیں جبکہ اس میں سینئر اداکارہ تبو، علی فضل اور ومیقہ گبی نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

’خفیہ‘ کو گزشتہ روز او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا۔

وشال بھردواج نے انکشاف کیا کہ فلم ’خفیہ‘ میں تبو نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اصل میں یہ فلم مرد اداکار کے لیے لکھی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کو تبو کے ساتھ اس وقت بنایا گیا جب تمام مرد اداکاروں نے ان کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا پھر سوچا کہ میرا ہیرو تو تبو ہی ہے اب یہ ذمہ داری مجھ پر ہے کہ میں مثابت کروں کہ میں نے صحیح انتخاب کیا ہے۔

واضح رہے کہ وشال بھردواج خفیہ سے قبل فلم حیدر، اومکارہ، مقبول جیسی فلمیں بنا چکے ہیں۔

اس سے قبل تبو نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مجھے ایک بار پھر وشال بھردواج کے ساتھ کام کرکے خوشی ہورہی ہے، نیٹ فلکس کے ساتھ اس جاسوس سنسنی خیز فلم کے لیے ہماری شراکت بےحد دلچسپ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر کا کہانی بیان کرنے کا منفرد انداز مجھے ہمیشہ سے ہی پسند رہا۔

تبو نے کہا کہ ’مقبول‘ سے ’حیدر‘ تک ہمارا تخلیقی سفر مستقل ارتقا کے عمل سے گزر رہا ہے اور میں بےصبری سے انتظار کر رہی ہوں کہ شائقین ہمارا نیا کام بھی دیکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں