کراچی: ایم کیو ایم (پاکستان) کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ کوئی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ ایم کیوایم کا مینڈیٹ تقسیم ہوگیا ہے، ہم وطن عزیزکی تعمیروترقی کے لئے اداروں کے ساتھ کھڑے ہے.
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے قائد حزب اختلاف اورمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے سندھ اسمبلی میں اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلدیاتی ملازمین کو تنخواہیں دے رہی ہے اورنہ ہی پنشن کی ادائیگی کو یقینی بناتی ہے.
انہوں مخالفین کو درپردہ پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کوئی خوش فہمی میں نہ رہے کہ ایم کیوایم کامینڈیٹ تقسیم ہوگیا ہے، ایک طرف ہمارے ایم پی ایزاورایم این ایز کو برا کہا جاتا ہے،دوسری جانب کہا جاتا ہے کہ یہ ہماری طرف آرہے ہیں.
مزید پڑھین:فاروق ستار منحرف کارکنان کو دھمکا رہے ہیں: مصطفیٰ کمال
ایم کیو ایم (پاکستان) وطن عزیزکی تعمیر وترقی کے لئے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے،اسی لئے فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے اے پی سی میں بھی مشروط حمایت کا یقین دلایا ہے.
ہم 2018 کے عام انتخابات میں ثابت کردیں گے کہ کراچی کےعوام ایم کیوایم کے ساتھ ہیں.
انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے حوالے سے چیف سیکریٹری اورگورنرصاحب سے تحفظات کا اظہار کیا ہے.