لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبے ملکی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے، جتنے منصوبےموجودہ دورمیں مکمل ہوئے، تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وزیردفاع خرم دستگیر نے ملاقات کی جس میں سیاسی امورسمیت ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 5 سال خدمت کی، باشعورعوام ن لیگ کوہی ووٹ دیں گے، توانائی بحران، دہشت گردی کا خاتمہ ن لیگی حکومت کا اعزازہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان اورآصف زرداری نےعوام کومایوسی کےسوا کچھ نہیں دیا، موقع ملا توسندھ، کے پی اور میں ترقی کے ریکارڈ قائم کریں گے۔
اس موقع پروزیردفاع خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف پر پورے پاکستان کو فخر ہے، شہبازشریف نے صوبے میں یکساں ترقی کے وژن پرعمل کیا، ترقی کا تسلسل مسلم لیگ ن ہی برقرار رکھ سکتی ہے۔
جب تک جان میں جان ہےعوام کی بے لوث خدمت کرتا رہوں گا‘ شہبازشریف
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ خدمت کھوکھلے نعروں سے نہیں ہوتی، خدمت کے لیے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔