اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے دعویٰ کیا ہے کہ ستمبر کے بعد ملک کے حالات میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ستمبر کے بعد ملک کے حالات میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی، 2013میں بھی لوگوں کا خیال تھا کہ پاکستان ٹھیک نہیں ہو سکتا۔
خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف نےتب بھی کراچی سے دہشتگردی ختم کی، لوڈشیڈنگ کم اور ملک کے حالات ٹھیک کیے۔ لیکن دوسری حکومتیں بیڑہ غرق کر جائیں تو کہتے ہیں ن لیگ کو لاؤ حالات ٹھیک کرنے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دوسری حکومتیں بیڑہ غرق کر جائیں تو کہتے ہیں ن لیگ کو لاؤ حالات ٹھیک کرنے، گزشتہ مہینوں اور بجٹ میں جو فیصلے کیے وہ عوام کے لیے مشکل تھے۔
منشیات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں منشیات بک رہی ہے اور نشہ عام ہے، منشیات جیسا کام اب ہمارے گھروں تک پہنچ چکا ہے، تشویش ناک ہے کہ خواتین بھی بڑی تعداد بھی منشیات میں ملوث ہے۔