سابق کرکٹر خرم منظور کا کہنا ہے کہ شاداب خان ٹریننگ کے بجائے ڈومیسٹک میں جاکر میچ پریکٹس کریں۔
اسپورٹس روم میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر خرم منظور نے کہا کہ آپ کے پاس سات بولر سامنے ہیں، عثمان طارق، سفیان مقیم، ابرار احمد، فیصل اکرم، محمد نواز، عرفات منہاس اور مہران ممتاز ہیں اور ان میں بیٹنگ کا تڑکا بھی شامل ہے۔
میزبان نجیب الحسنین نے سوال کیا کہ آپ نے اتنے سارے نام بتادیے پھر شاداب خان کہاں ایڈجسٹ ہوں گے۔
جواب میں خرم منظور نے کہا کہ شاداب خان کو چاہیے کہ وقت کو استعمال کریں، ان کے پاس بہترین پلیٹ فارم قائد اعظم ٹرافی کا ہے وہاں جائیں دو سے تین میچ کھیلیں، جو وہ ٹریننگ کررہے ہیں اس سے بہتر میچ پریکٹس ہے، بولنگ کرے ساتھ میں اوپر نمبر پر جاکر بیٹنگ کریں۔
یہ پڑھیں: ’شاداب خان کو کپتان بنانے کے لیے ماحول بنایا جارہا ہے‘
انہوں نے کہا کہ آپ کے لیے دروازے کھلے ہوئے ہیں اگر آپ ڈائریکٹ آئیں گے تو پریشر ہوگا جس سے ہم گزر چکے ہیں۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی اتنے اچھے ٹریک پر اس لیے ہیں کہ وہ قائد اعظم ٹرافی میں پرفارم کرکے گئے اور بیسک کرکٹ کھیل کر بھارت، سری لنکا، بنگلادیش کو شکست دی۔
خرم منظور نے کہا کہ یہ سارے کرکٹرز سیزن کھیل کر رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں گئے تھے۔


