تازہ ترین

سعید انور کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی: پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں خرم منظور نے لیجنڈ کرکٹر سعید انور کا ریکارڈ توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کپ میں سندھ کے اوپنر خرم منظور نے ایک اور شاندار سنچری اسکور کرکے لیجنڈ کرکٹر سعید انور کا ریکارڈ توڑ دیا۔

پاکستان کپ میں سندھ کی نمائندگی کرنے والے خرم منظور نے سینٹرل پنجاب کے خلاف 143 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور لسٹ اے میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لسٹ اے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ لیجنڈ کرکٹر سعید انور کے پاس تھا۔

اوپنر خرم منظور کی لسٹ اے کرکٹ میں یہ 27ویں سنچری ہے، اس سے قبل اوپنر خرم منظور کی 138 گیندوں پر 15 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 122 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے ناردرن کو 13 رنز سے شکست دی تھی۔ 278 رنز کے تعاقب میں ناردرن کی پوری ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں 264 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

اسپنر دانش عزیز نے 32 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، ناردرن کے حماد اعظم 70 اور حیدر علی 55 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اوپنر ذیشان ملک نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔

Comments

- Advertisement -