پیر, جون 8, 2026
اشتہار

لٹن داس کے کیچ کا ریویو لے لیتے تو صورت حال مختلف ہوتی، خرم شہزاد

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے فاسٹ بولر خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ اگر وقت پر ریویو لیتے تو بنگلادیش کو اور جلدی آؤٹ کرسکتے تھے۔

بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر خرم شہزاد نے کہا کہ ہمیں جلدی وکٹ مل گئیں لیکن ان لکی رہے کہ ایک دو ریویو مس کرگئے لٹن داس آؤٹ تھے لیکن ہم نے ریویو نہیں لیا اگر ہمارے حق میں یہ فیصلہ ہوتا تو وہ 200 کے اندر آؤٹ ہوجاتے۔

انہوں نے کہا کہ لٹن داس کو کافی باؤنسرز کیں انہیں دو مواقع بھی ملے کیچ ڈراپ ہوگیا۔

یہ پڑھیں: محمد عباس نے منفرد اعزاز حاصل کرلیا

خرم شہزاد نے کہا کہ کنڈیشن کے حساب سے فیلڈنگ سیٹ کی تھی، 150 پر ان کے 6 سے 7 آؤٹ تھے لیکن ہم نے 300 کے اندر آؤٹ کرلیا ہے یہ پچ بھی ڈھاکا سے مختلف ہے وہاں پر کریک تھے اور اس پچ پر بیٹنگ کو بھی سپورٹ مل رہی ہے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ ہماری پارٹنر شپ لگتی ہے تو کوشش ہوگی کہ 450 رنز بورڈ پر سجائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بطور پروفیشنل اپنی تیاری رکھتے ہیں، چانس ملنا یہ نہ ملنا مینجمنٹ کے ہاتھ میں ہوتا ہے، میری کوشش ہوتی ہے کہ جب بھی موقع ملے تو اچھی کارکردگی دکھا سکوں۔

خرم شہزاد نے کہا کہ ہماری بولنگ ٹھیک تھی، ہم تین بولر کے ساتھ بولنگ کررہے تھے اور ساجد خان سے بھی ہمیں سپورٹ مل رہی تھی، میرے خیال میں 4 بولر ہمارے کافی تھے۔

Website |  + posts

صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں