جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

حکومت سندھ کورونا اور ٹڈی دل کے معاملے پر کاروبار کررہی ہے، خرم شیر زمان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : تحریک انصاف سندھ کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے معاملے پر کاروبار کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ورلڈبینک سے قرض مانگنے سے پہلےسندھ حکومت60کروڑ روپے کا حساب دے، سندھ وزیر زراعت سندھ ٹڈی دل کے60 کروڑ روپے میں ڈنڈی مار چکے ہیں۔

ورلڈبینک سے قرض مانگنے سے پہلے سندھ حکومت60کروڑکاحساب دے، سندھ حکومت بھیک مانگنے کیلئے کوئی دروازہ نہیں چھوڑے گی، ٹڈی دل اور کورونا پر سندھ حکومت کاروبار کررہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سندھ کی زراعت تباہی کے دہانے پر ہے جبکہ زرداری گروپ کی زمینیں آباد ہورہی ہیں، سندھ حکومت اپنےاقدامات بھی عوام کے سامنے لائے۔

خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پچھلے سال کے این ایف سی ایوارڈ اور رائلٹی کا حساب دے، ترقیاتی کاموں اور فلاحی اقدامات کے حوالے سے اس وقت صوبہ سندھ الگ اور سندھ حکومت الگ کھڑے ہیں، سندھ کی عوام وزیراعظم کی طرف دیکھ رہی ہے، ہم انہیں جلد خوشخبری دینگے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں