The news is by your side.

Advertisement

’’پی ڈی ایم کا ’پی ایم‘ بننے کا سفر مکمل دفن ہوچکا‘‘

کراچی: تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا پی ایم بننے کا سفر مکمل دفن ہوچکا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پر اراکین قومی اسمبلی کا اعتماد قوم کی فتح ہے، وزیراعظم سمیت تمام اراکین قومی اسمبلی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ عمران خان نے کرسی کی بجائے خود کو ایوان میں جوابدہ سمجھا، ایک وہ ہیں جو تین دفعہ نااہل ہونے کے باوجود کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا پی ایم بننے کا سفر مکمل دفن ہوچکا ہے، اپوزیشن جسے نیلسن منڈیلا سمجھ رہی ہے وہ بنارسی ٹھگ ہے، اپوزیشن کا بائیکاٹ کا فیصلہ عمران خان بیانیے کی فتح ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب

رکن اسمبلی نے کہا کہ اپوزیشن جانتی ہے کہ اعتماد کے ووٹ میں سٹہ نہیں کھیل سکتے، اس نظام اور کرپشن کو ہمیشہ کے لیے بند باندھا جارہا ہے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان عظیم ملک بنے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، عمران خان کو 178 ووٹ ملے، 2018میں عمران خان کو 176ووٹ ملے تھے۔

خیال رہے عمران خان پاکستان کی تاریخ کے دوسرے وزیر اعظم ہیں، جنہوں نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا، اس سے قبل نواز شریف نے 1993 میں سپریم کورٹ کے ذریعہ ان کی بحالی کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ سے رضاکارانہ طور پر اعتماد کا ووٹ مانگا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں