پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

مرادعلی شاہ ہر کام چھوڑ کر ینگ ڈاکٹرز کا مسئلہ حل کریں، خرم شیر زمان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی لاپرواہی سے تعلیم، صحت سمیت ہرشعبہ برباد ہوگیا، مرادعلی شاہ ہرکام چھوڑکرینگ ڈاکٹرزکامسئلہ حل کریں، وہ سمجھ لیں ہمیں آپ کا طریقہ کار منظور نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے ینگ ڈاکٹر کی ہڑتال کے حوالے سے کہا محکمہ صحت کی لاپرواہی کے باعث ڈاکٹرز مجبور ہیں اور سندھ حکومت کی لاپرواہی نےمحکمہ صحت تباہ کردیا۔

[bs-quote quote=” وفاق کے حوالے کئےگئے اسپتالوں کو مثالی بنائیں گے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”خرم شیر زمان "][/bs-quote]

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ آلودہ پانی کی وجہ سےٹائیفائیڈکی وباپھیل چکی ہے، سندھ کو18ویں ترمیم کےبعدزیادہ نقصان ہوا، تعلیم، صحت سمیت ہرشعبہ برباد ہوگیا ہے، وفاق کے حوالے کئےگئے اسپتالوں کو مثالی بنائیں گے۔

رہنماپی ٹی آئی نے مرادعلی شاہ سمجھ لیں ہمیں آپ کاطریقہ کارمنظورنہیں، وہ ہرکام چھوڑکرینگ ڈاکٹرزکامسئلہ حل کریں، ینگ ڈاکٹرز سے ملاقات کی، تحریک التواجمع کرائیں گے اور سب سے پہلے این آئی سی وی ڈی کا آڈٹ کرائیں گے۔

خیال رہے سندھ کےاسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے، اوپی ڈیز اور آپریشن تھیٹر بند ہے ، جس کے باعث شہری رل گئے ہیں ، ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مطالبات نہ ماننے پر ایمرجنسی بند کردیں گے اور انتقامی کارروائی پر وزیراعلی ہاؤس کاگھیراؤکریں گے، نوٹیفیکشن کے اجرا تک احتجاج جاری رہے گا۔

ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سلطان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت فوری نوٹیفکیشن جاری کرے، نوٹیفیکشن کے اجرا تک احتجاج جاری رہے گا ،ایمرجنسی اور وارڈ میں کام معمول کے مطابق جاری ہے، ایمرجنسی میں آنے تمام مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جائے گی۔

گزشتہ ہفتے سندھ حکومت نے ڈاکٹرز کے مطالبات کی منظوری دی تھی،لیکن نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے پر دوبارہ ہڑتال شروع کردی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں