تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کلثوم چانڈیو اور منور وسان نے ثابت کردیا کہ یہ لوگ چور ہیں، خرم شیرزمان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پیپلر پارٹی کے رہنما منور وسان دعا بھٹو کا موبائل لے کر فرار ہوگئے ہیں۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ پی پی کی خاتون رکن اسملبی کلثوم چانڈیو نے دعا حلیم پر چھپٹا مارا اور ان سے موبائل چھین لیا، جس کے بعد منور وسان موبائل لیکر فرار ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ کلثوم چانڈیو اور منور وسان نے ثابت کردیا کہ یہ لوگ چور ہیں، زرداری نے اپنے ایم پی ایز، ایم این ایز کو چوری سیکھائی ہے، انہوں نے ایم پی اے سدرہ کا موبائل چھیننے کی بھی کوشش کی اور بدتمیزی کی۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ کلثوم چانڈیو اور منور وسان کیخلاف کیا ایکشن لیا جائے گا، ماں بہنوں کےموبائل چھینتے ہو کیا یہ سندھ کی روایت ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں: منور وسان دعا بھٹو کا موبائل چھین کر بھاگ گئے

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے کہا کہ یہ امپورٹڈ بجٹ ہمیں منظور نہیں، امپورٹڈ حکومت مہنگائی لیکر آئی جس سے برا حال ہے، آج پھر سندھ کے حقوق انہوں نے چھین لئے، یہ لوگ صرف چوریاں اور چھینے کیلئے آئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -