بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

عوام کی مرضی کے بغیر صوبے کا مطالبہ قبول نہیں ہوگا، خرم شیرزمان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے ایم کیو ایم رہنماوں کے بیان پر کہا ہے کہ لاشیں گرانے اور صوبے کی باتیں قابل مذمت ہیں، کراچی نے ہمیشہ انتشار کی سیاست کو رد کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوں کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سندھ کے 6 کروڑ لوگوں کے سر کا تاج

ہے، بٹوارے کی باتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے مترادف ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ لاشیں گرانے اور صوبے کی باتیں قابل مذمت ہیں، کراچی نے ہمیشہ انتشار کی سیاست کو رد کیا ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف صوبے سندھ کی بہتری اور ترقی چاہتی ہے، عوام کی مرضی کے بغیر اس قسم کا مطالبہ قبول نہیں ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم قیادت صوبے کی بجائے شہر کی ترقی پر توجہ مرکوز کرے، تحریک انصاف سندھ کی تقسیم کے خلاف ہر سازش کو رد کریگی۔

پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کو پیشکش

خرم شیر زمان سے قبل صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے ایم کیو ایم رہنماوں کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پیشکش کی تھی کہ ایم کیو ایم والے ریلیوں کیلئے اہم سے کارکن ادھار لےلیا کریں،شہریوں کو زندہ جلانے والے کس منہ سے حقوق کی بات کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے حقوق کراچی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے محبت کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، ریاست پاکستان ہماری ہجرت کاصدقہ ہے۔

ایم کیو ایم نے حقوق کراچی مارچ میں علیحدہ صوبے کا نعرہ لگادیا

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ صوبہ تو بننا ہے، نام تم طے کرلینا جغرافیہ ہم طے کرلیں گے، ایم کیو ایم کو اختیار ملا تو ملیر، لالوکھیت، لیاری میں مقامی پولیس ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں، ہم 14 اگست کو پاکستان آئے تم کب آئے؟ زرداری قبیلے کا تعلق سندھ سے کیا ہے، تم کب آئے تھے، صوبے سے متعلق فیصلے کے لیے اکتوبر، نومبر میں دوبارہ نکلیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں