تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...
Array

اداروں نے بڑے مگر مچھوں کے احتساب کا فیصلہ کرلیا، خرم شیر زمان

کراچی: تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور رہنما خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ نیب آزاد ادارے کی حیثیت سے کام کررہا ہے، اداروں نے بڑے مگرمچھوں کے احتساب کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ ’چیئرمین اے پی سی نواز شریف اور شہباز شریف کے کیسز نہیں دیکھیں گے‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ ادارے فیصلہ کرچکے ہیں کہ اب احتساب بڑے مگرمچھوں سے شروع ہوگا، اپوزیشن کی حکومت سے اتنی زیادہ ناراضی کی وجہ سمجھ سے بالا تر ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کئی بار اقتدار میں رہی جبکہ تحریک انصاف کو پہلی بار حکومت ملی، اپوزیشن چاہتی ہے کہ ہم آتے ہی انہیں این آر او دے دیں۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پی پی اور مسلم لیگ ن کا دہرا معیار قابل قبول نہیں ہے، تحریک انصاف کی حکومت کا جرم صرف یہ ہے کہ ہم نے کرپشن کرنے والے شخص کو کرپٹ ہی بولا کیونکہ عوام نے ہمیں کرپشن کے خاتمے اور اداروں کو آزاد کرنے کا مینڈیٹ دیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کرپشن کیسز میں پہلے بڑی مچھلیوں کو پکڑا جائے: خرم شیر زمان

تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے سے قومی احتساب بیورو آزاد ادارے کی طرح کام کررہا ہے جبکہ ماضی میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے نیب کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال کیا۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کی رہنماء نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کو پارلیمنٹ کار استہ دکھایا،ہم نے کبھی نیب کو کسی بھی مخالف کے خلاف استعمال نہیں کیا اور نہ ہی مخالفین کے لیے چور ، ڈاکو جیسے الفاظ استعمال کیے۔

یہ بھی پڑھیں:  بلاول ہاؤس کی دیواریں کب گرائی جائیں گی؟ خرم شیر زمان

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی سیاسی انتقام یا احتساب کی سیاست نہیں کی، نیب قوانین تمام عوامی عہدہ رکھنے والوں پر لاگو نہیں ہوتے، ہمارا شروع سے مؤقف ہےحکومت وقت کے آڈٹس اپوزیشن لیڈرکرے گا۔

Comments

- Advertisement -