تازہ ترین

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...
Array

مرتضیٰ وہاب کراچی کی ذمہ داری سنبھالنے کے اہل نہیں، خرم شیرزمان نے تحفظات کا اظہار کردیا

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے ایڈمنسٹریٹرکراچی کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کراچی کی ذمہ داری سنبھالنے کے اہل نہیں ، تبدیلیوں سےواضح ہےسندھ حکومت کراچی کو اون نہیں کرسکتی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی بنانے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت وفاق کے ترقیاتی فنڈز ہڑپنے کیلئے کررہی ہے کیوںکہ یہ حکومت پیسے کیلئے چور دروازوں کا استعمال بخوبی جانتی ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹر کی تبدیلیوں کے ریکارڈ توڑ دیئےہیں، مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کس تجربے کی بنیاد پر لگایا جارہا ہے؟

رہنما پی ٹی آئی نے کہا سندھ حکومت کے ایم سی میں جیالوں کی فوج تیارکررہی ہے، سن کوٹہ پر آئے جیالے کو ایڈمنسٹریٹر لگاکر نوازنے کی کوشش ہورہی ہے، کراچی کے مسائل باتوں سے نہیں عمل سے حل کیے جاسکتے ہیں، کراچی کی رونقیں بحال کرنا بچوں کے بس کا کام نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب کراچی کی ذمہ داری سنبھالنے کے اہل نہیں ، تبدیلیوں سےواضح ہےسندھ حکومت کراچی کو اون نہیں کرسکتی، سندھ حکومت نے اپوزیشن ممبران کو ایک بار پھر نظر انداز کیا۔

Comments

- Advertisement -