ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

چیئرمین نیب کیلئے بہترین شخص کو نامزد کریں گے، خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت نے انہیں چیئرمین نیب کا نام تجویز کرنے کا اختیاردے دیا ہے، اہوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے پی ٹی آئی پیپلز پارٹی سے رابطہ کرتی تو ہم اس پر ضرور غور کرتے۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے حوالے سے قیادت کی واضح ہدایت ہے کہ بہترین شخص کو چیئرمین نیب لگایا جائے، ہمارا قوم سے وعدہ ہے کہ اپوزیشن کی طرف سے بہترین شخص کو چیئرمین نیب کیلئے نامزد کیاجائےگا۔

سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جس شخص کا نام ہماری طرف سے جائے گا وہ قوم دیکھے گی اور اسے سراہے گی، مختلف سیاسی جماعتیں جونام دے رہی ہیں ان شخصیات کا30سے40 سال کا سروس ریکارڈ بھی دیکھ رہا ہوں، ان شخصیات کے ماضی کے کردار اور خدمات کا بھی جائزہ لے رہےہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں میں صف بندی دیکھ کر انہیں بہت تکلیف ہوتی ہے، اگر تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کرسی چھوڑنے کی درخواست مجھ سے براہ راست کرتے تو میں اس مطالبہ کو اپنی پارٹی کے سامنے ضرور رکھتا۔


مزید پڑھیں: تحریک انصاف نےمتحدہ اپوزیشن کوتوڑدیا‘ خورشید شاہ


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو پارلیمنٹ میں ان کی غیر واضح پوزیشن پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے نااہل شخص کو پارٹی صدارت دینے کیلئے نواز لیگ کو ووٹ دیا۔

اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میرے پاس آنے کے بجائے ایم کیو ایم کے پاس گئی اگر شاہ محمود قریشی ایک مرتبہ مجھ سے اپوزیشن کی کرسی چھوڑنے کی درخواست کرتے تو میں اس استدعا کو اپنی جماعت کے سامنے غور کرنے کے لیے پیش کردیتا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں