تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

”فریش مینڈیٹ کے بغیر بڑے فیصلے ممکن نہیں“

سکھر: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ فریش مینڈیٹ کے بغیر بڑے فیصلے ممکن نہیں ہوں گے، اکتوبر یا نومبر میں موجودہ حکومت انتخابات کا اعلان کردے گی۔

سکھر میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ مخلوط حکومت بہت جلد اہم قانون سازی کرنے جارہی ہے، ریفارمز کے بغیر انتخابات ممکن نہیں ہوسکتے، فریش مینڈیٹ کے بغیر بڑے فیصلے ممکن نہیں ہوں گے، اکتوبر یا نومبر میں موجودہ حکومت انتخابات کا اعلان کردے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے 4 سالہ تباہی کے دور میں انقلاب کیوں نہیں آرہا تھا، پاکستان ایک آزاد ملک ہے یہاں کیوں انقلاب آنے لگا، عمران کے جلسوں، سوشل میڈیا پر تو کئی سال سے انقلاب آرہا ہے، عمران کو آج حکومت ملے تو انقلاب حکومت جانے تک روکا رہے گا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت مشکلات سے نکل جائیگی، پریشان ہونی کی ضرورت نہیں، 2008 میں پی پی نے حکومت سنبھالی اس سے برے حالات تھے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ بے جا چیزوں کی امپورٹ روکنا حکومت کا درست فیصلہ ہے، ناتجربے کار لوگوں کو 4 سال اقتدار دیکر معیشت تباہ کی گئی، سابق حکومت درست معاشی فیصلے کرتی تو آج حالات برعکس ہوتے۔

Comments

- Advertisement -