تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ہم کرپشن جیسی غلیظ چیزکے قریب کبھی نہیں گئے، خورشید شاہ

سکھر: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خوشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم کرپشن جیسی غلیظ چیز کے قریب کبھی نہیں گئے، میرے خلاف آج تک کوئی چیز ثابت نہیں ہوئی۔

سپریم کورٹ کے حکم پر ضمانتی رہائی حاصل کرنے کے بعد پی پی رہنما اپنی رہائش گاہ پہنچے، جہاں اُن کا کارکنان، حلقے کے عوام نے پرتپاک استقبال کیا۔

شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے خوشید شاہ نے کہا کہ  مجھےجیل میں ڈالاگیا، میرےخلاف کوئی چیز ثابت نہیں ہوئی، ہم کرپشن جیسی غلیظ چیر کے قریب کبھی نہیں گئے۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم جیسے ہی نوٹس لیتے ہیں مہنگائی میں اضافہ ہوجاتا ہے، پٹرول کی قیمت آسمان پرہے اور آج ڈالرکہاں سےکہاں پہنچ گیا ہے۔

خورشید شاہ نے اپنے ووٹرز کو مخاطب کر کے کہا کہ ’میں آپ کاخادم اور خادم رہوں گا، پارلیمنٹ میں بیٹھے ہر شخص کا احترام کرنا چاہیے، ہمیں عوام کوخوشحالی طرف لے جاناچاہیے، ملک کاسب سےبڑامسئلہ تعلیم کا ہے، تعلیم دو،عقل دو،سوچ دوتب ہی ملک ترقی کرےگا۔

انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے آج کوئی ہم سے فون پر بات نہیں کرتا،  ایک زمانہ تھا جب اشارہ کرتے تھے تو سارے ممالک کھڑے ہوجاتے تھے۔

مزید پڑھیں: پی پی رہنما خورشید شاہ جیل سے رہا

خورشید شاہ نے کارکنان، عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے رہائی کو دعاؤں کی وجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کے2سال جیل میں کاٹے ہیں، میرےخلاف بڑی سازشیں ہوئی مگر مجھےکوئی نہیں جھکاسکا، میری آزادی پرپورےملک میں خوشیاں منائی گئیں، مجھے بے جا قید پر کسی سے کوئی شکایت نہیں ہے کیونکہ یہ سزا عوام سے محبت کی وجہ سے مل رہی ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نےمجھےجیل میں ڈالااورکوئی چیزثابت نہ کرسکے، آج سیاستدان کے نام کو بدنام کیا جا رہا ہے، سیاست دان عوام کامحافظ ہوتاہے، ہمیں سیاست دان ہونے پر فخر ہے۔

Comments

- Advertisement -