جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

خورشید شاہ کے ہیلی کاپٹر کی کاغان میں ایمرجنسی لینڈنگ

اشتہار

حیرت انگیز

کاغان: قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ اور شیری رحمان سمیت پی پی رہنماؤں کا ہیلی کاپٹر بڑے حادثے سے بچ گیا، موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، سینیٹر شیری رحمان، فیصل کریم کنڈی اور نیر بخاری ہیلی کاپٹر میں مانسہرہ جلسے میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ اچانک موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر کو بالاکوٹ کے مقام پر اتار لیا گیا۔

- Advertisement -

سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’کاغان کے راستے میں موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی مگر  ہمیں مقامی لوگوں نے بہت محبت دی‘‘۔

پیپلزپارٹی کی سینیٹر نے ٹوئٹر پر تصاویر بھی شیئر کی جن میں اُن کے ہمراہ فیصل کریم کنڈی کو دیکھا جاسکتا ہے، پی پی قیادت نے موسم کی خرابی کے باعث بقیہ سفر  بذریعہ ٹیکسی طے کیا۔

یاد رہے کہ پیپلزپارٹی نے آج مانسہرہ میں عوامی قوت کا مظاہرہ کیا تھا جس میں پی پی کے چیئرمین اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں