site
stats
پاکستان

بھٹو جمہوریت کے لیے سولی چڑھے،دھرنے سے جمہوریت کو بھی ہم نے بچایا، خورشید شاہ

لاہور : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی جمہوری نظام کی بالا دستی چاہتی ہے اور جمہوریت کے لیے ہی ذوالفقار بھٹو سولی پر چڑھ گئے جب کہ اسی پیپلز پارٹی نے 2014 کے دھرنے میں جمہوریت کو بچایا تھا۔

وہ لاہور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی کیمپ میں خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ اداروں کا ٹکراؤ جمہوریت اور ریاست کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف بھارتی تاجر سجن جندال کے ساتھ ملتے ہیں جب کہ بھارت بارڈر پر ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے اور کل این جی او کی دعوت پر بھارت گئے پاکستانی بچوں کو حفاظت دینے میں ناکام رہا اور واہگہ بارڈر چھوڑ گیا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف کو بتاتا ہو گا کہ سجن جندال پاکستان کیا کرنے آیا تھا اور قوم کو یہ بھی بتائیں کہ خفیہ ملاقات میں وزیراعظم کی جندال سے کیا بات ہوئی اور کیا معاملات طے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار خان نے کہا ہے کہ ہم نے بدلہ لے لیا ہے آخر انہوں نے کس سے بدلہ لیا ہے اور وہ کس سے مخاطب ہیں کہیں عوام اور اداروں کے خلاف سازش تو نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی نے پنبجاب میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف دھرنا دیا اور پنکھا کیمپ لگایا جس میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ مرکزی رہنماؤں کی آمد بھی جا رہی ہے اور قمر الزماں کائرہ سمیت اہم سیاسی رہنماؤں نے خطاب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top