تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

کسانوں کے جائزمطالبات منظورکیے جائیں، خورشید شاہ

لاہور: قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کسان اتحاد کے مطالبات جائز ہیں انہیں تسلیم کیا جائے، کسانوں کو گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ طاہر القادری اگر اپنے حقوق کے لیے نکلتے ہیں تو ہلچل مچ جاتی ہے،انسانوں کو جانوروں کی طرح مار دیا جاتا ہے، کوئی اور نکلے تو اس کے ساتھ بھی یہی حشر ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے رائے ونڈ جانے کے اعلان پر ڈنڈے بردار پہلوان دکھائے گئے، ہم نے سیاست میں تشدد کا تصور بھی نہیں کیا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کسان اتحاد کے مطالبات جائز ہیں، حکومت ان کے تحفظات دور کرے، اطلاعات ملی ہیں کہ کسانوں کو بڑی تعداد میں گرفتار کیا گیا ہے،پیپلز پارٹی کسانوں کی گرفتاری کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

قائد حزب اختلاف نے مطالبہ کیا کہ گرفتار شدگان کو فوری رہا کیا جائے،حکومت نہتے اور مظلوم کسانوں پر ظلم و ستم بند کرے حکومت نے دعوے تو بہت کیے مگر عملی طور پر کچھ نہ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسان اپنی آواز اسمبلی تک پہنچانا چاہتے ہیں جو کہ ان کا قانونی حق ہے، موجودہ حکمرانوں کے ذہنوں میں آج بھی آمرانہ سوچ ہے۔

Comments