منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

وزیراعظم نے کہا، نگراں وزیراعظم کے لیے ججز کے بجائے کوئی اور نام آنا چاہیے: خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ نگراں وزیراعظم کا معاملہ پارلیمنٹ سے حل کریں.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ پارلیمنٹ میں حل کرنا ہے یا باہر، اب یہ میرا امتحان ہے.

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ وزیراعظم نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ججز کے سوا کوئی نام آئے.

خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کا موقف ہے کہ نگراں وزیر اعظم کی اہم ذمے داری کے لیے ججز کے بجائے کسی بیوروکریٹس کا نام سامنے آئے.

انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے تین نام اپوزیشن کو دیئے گئے ، ابتدا میں‌وزیراعظم نے کہا تھا کہ اپوزیشن جو نام دیں گے، اس پر اتفاق کریں گے، مگر ایسا نہیں ہوا.

انھوں نے طنزاً کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو یوٹرن کہا جاتا ہے، اس بار وزیراعظم نے یوٹرن لے لیا، البتہ امید ہے کہ 28 مئی کو نگراں وزیراعظم کا نام آجائے گا.

یاد رہے کہ نگراں وزیر اعظم کے معاملے پر ن لیگ اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے۔ چوہدری نثار نے اپنے تازہ بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ یہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی حل کرے گی۔


اب نگراں وزیر اعظم کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کرے گی: چوہدری نثار


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں