وزیرا عظم ہاؤس ڈان لیکس کا ذمہ دار ہے، اصل مجرموں کو بچایا جارہا ہے، خورشید شاہ -
The news is by your side.

Advertisement

وزیرا عظم ہاؤس ڈان لیکس کا ذمہ دار ہے، اصل مجرموں کو بچایا جارہا ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشیدشاہ کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس وزیر اعظم ہاؤس سے لیک ہوئی، وزیراعظم ہاؤس اس کا ذمہ دار ہے، ڈان لیکس میں اصل مجرموں کو بچایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ پیپلز پارٹی معاملے کو الجھالنےکیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کو نہیں مانتی، ججز جن اداروں کو کوستے رہے، انہی اداروں سےجےآئی ٹی میں تفتیش کروائی جا رہی ہے، ڈان لیکس کے حقیقی مجرم کو سزا تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سرحدوں پرکشیدگی ہے ، حکومت کو فوری قومی اسمبلی کااجلاس طلب کرنا چاہیے، ایران پاکستان مخالف کبھی نہیں رہا لیکن اب دھمکیاں دے رہا ہے، حکومت کاکوئی وزیر خارجہ نہیں ہے۔


مزید پڑھیں : ڈان لیکس کے معاملے پر کچھ نہیں ہو گا ،خورشید شاہ


اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کسی ادارے کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ آئینی حدود سے تجاوز کرے، پیپلزپارٹی ٹوئٹ نہیں اداروں کے ساتھ ہے، ریشم کی طرح معاملات الجھ رہے ہیں،قرض سے معیشت تباہ ہورہی ہے، کسی ادارے کو دوسرے ادارے کی توہین کا حق نہیں، اداروں کا ٹکراؤ ملک کے مفاد میں نہیں۔

خورشیدشاہ نے کہا کہ اداروں کو قومی سلامتی سے کھیلنا بھی نہیں چاہئے ، چیئرمین پیمرا کی باتیں قابل تشویش ہیں یہ کون لوگ ہیں ، دعا گو ہیں الیکشن 2018 میں ہی ہوں، حکومت اداروں سےتصادم کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں