منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

جوتے اور سیاہی کی سیاست قبول نہیں، پی ٹی آئی کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں: خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جوتے اور سیاہی کی سیاست ہمارا معاشرہ قبول نہیں کرتا.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں‌ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. انھوں نے کہا کہ ہم گولیاں کھا کر سیاست کرتے رہے ہیں، کبھی نہیں ڈرے اور مستقبل میں بھی نہیں ڈریں گے۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لئے ہمارے پاس اکثریت ہے، تحریک انصاف سے ہمارا کوئی جھگڑا نہیں، پیپلز پارٹی تحریک انصاف کوبھی ساتھ لےکر چلنا چاہتی ہے.

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے اتحادی بھی ہمارا ساتھ  دیں گے، نگراں وزیراعظم کے لیے مشاورت جاری ہے. ابھی تک حکومت نے نام نہیں دیے. امید ہے، افہام و تفہیم سے مسئلہ حل ہوجائے گا۔


الزام تراشیاں نواز شریف کا وطیرہ ہے، خورشید شاہ


انھوں‌ نے مزید کہا کہ مجوزہ ایمنسٹی اسکیم کی حمایت کریں گے، پارلیمنٹ موجود ہے، اسکیم پارلیمنٹ میں آنی چاہیے، ایمنسٹی اسکیم بجٹ میں آنی چاہیے.

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات میں‌ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے لیے صادق سنجرانی کو مشترکہ امیدوار نامزد کیا تھا. اسی اتحاد کے باعث حکومتی اپنے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین منتخب کروانے میں‌ناکام رہی. البتہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے میں‌ دونوں‌ پارٹیوں میں‌اتفاق نہیں‌ہوسکا اور دونوں‌ نے اپنے الگ الگ امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے.

پی پی پی کی جانب سینیٹ‌ میں‌ اپوزیشن لیڈر کی شیریں رحمان امیدوار ہیں. پی ٹی آئی رہنما اس ضمن میں مختلف پارٹیوں سے رابطے میں‌ مصروف ہیں.


قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے، کسی اور کا نہیں، خورشید شاہ


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں