جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

آج قانون اور احتساب کا سامنا کرتے ہوئے بڑے بڑے شیروں کی چیخیں نکل رہی ہیں، خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آج قانون اور احتساب کا سامنا کرتے ہوئے بڑے بڑے شیروں کی چیخیں نکل رہی ہیں، بھٹو اور ان کی بیٹی نے آمروں کے ادوار میں اپنی جانیں تک قربان کردیں۔

ضیاء مارشل لا کے خلاف یوم سیاہ پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے بھٹو کی شہادت کے بعد بھٹو کی بہادر بیٹی نے ریاستی جبر کا مقابلہ بے مثال ہمت اور استقلال سے کیا، یہ شہید بھٹو اورشہید محترمہ کی عظیم جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ ہم بطور قوم اپنے نظام کے خود معمار اور محافظ ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ آج قانون اور احتساب کا سامنا کرتے ہوئے بڑے بڑے شیروں کی چیخیں نکل رہی ہیں، بھٹو اور ان کی بیٹی نے آمروں کے دور میں جانیں تک قربان کردیں۔

- Advertisement -

حزب اختلاف نے کہا کہ ملک بحران کی جانب بڑھ رہا ہے،یہ سرعام عدلیہ کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں، سیاست کا رخ پاناما کیس کی طرف مڑا ہوا ہے، یہ لوگ جےآئی ٹی میں آتے ہیں تو بوکھلائے ہوئے ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو ملکی مفاد میں جلد فیصلہ کرنا ہو گا ،موجودہ صورتحال میں معیشت متاثر ہور رہی ہے ۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں