The news is by your side.

Advertisement

چوہدری نثار انصاف کی لڑائی لڑ رہے ہیں، خورشید شاہ

سکھر : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سیاست دانوں کا کام محض ووٹ مانگنا نہیں بلکہ ملک و قوم کی خدمت کرنا ہے۔

وہ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے پاناما کیس پہ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جو چیزیں سامنے آرہی ہیں اُس سے دنیا میں پاکستان کے وقار کو دھچکا لگا ہے اب آگے وزیراعظم کو استعفیٰ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ خود کرنا ہے ان کی اپنی سیاست ہے میں آج بھی انہیں اپنا وزیراعظم مانتا ہوں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ امید ہے پاناماکیس کا فیصلہ کل یا پرسوں آجائے گا اور سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تو نواز شریف کو جانا پڑے گا اور اگر نواز شریف جاتے ہیں تو پھر عمران خان بھی جائیں گے تاہم اگر پارلیمنٹ توڑی گئی تو انتخابی اصلاحات کا معاملہ ختم ہوجائے گا۔

 


چوہدری نثار کی پریس کانفرنس ملتوی* 


چوہدری نثار کی پریس کانفرنس ملتوی ہونے کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار انصاف کی لڑائی لڑ رہےہیں جس کے باعث چوہدری نثارپرحکومت کا دباؤ ہے دعا ہےاللہ تعالیٰ چوہدری نثارکوصحت یاب کرے اور وہ صحت یاب ہو کر قوم سے خطاب کریں گے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارےپاس ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں تاہم نقل مافیا نے طالب علموں کو راہ سے ہٹایا ہے چنانچہ ٹھان رکھی ہے کہ صوبے سے امتحانات میں کاپی کلچرختم کریں گے اور نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے والوں کو قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔

سندھ اسمبلی اور گورنر کے مابین نیب سے متعلق بل پر اختلافات کی خبروں پر انہوں نے کہا کہ ایک بارنہیں،2 بارنہیں تیسری بارتوگورنرکوقانون منظورکرنا ہی پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی دیکھنے کی ضرورت ہے کہ جتنے مقدمات نیب نے سندھ میں بنائے ہیں اتنے کہیں اور نہیں بنے ہیں جب سپریم کورٹ کے نیب سے متعلق ریمارکس بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔

خورشید شاہ کا ریلوے ڈارئیورز کی ہڑتال سے متعلق کہنا تھا کہ ریلوے ڈرائیورز کے احتجاج سے عام آدمی مشکلات میں ہے اس لیے ریلوے ڈرائیورز سے درخواست ہے کہ ہڑتال 3 دن کے لیے مؤخر کریں اور ساتھ ہی حکومت بھی ریلوے ڈرائیور سے مذاکرات کرے اور ان کے جائزمطالبات مانے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں