The news is by your side.

Advertisement

پاناما میں وزیراعظم کا نام نہیں‌ تو ن لیگ جذباتی کیوں ہو رہی ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر میاں صاحب کا پاناما میں نام نہیں ہے تو مسلم لیگ (ن) اتنی جذباتی کیوں ہورہی ہے۔

وہ اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی جوڈیشل اکیڈمی کے باہرکی گئی تقریرپر ردعمل دے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈارٹھنڈے آدمی ہیں اور جوش کے بجائے ہوش سے کام لینے والے سیاست دان ہیں لیکن آج ان کے غصیلے لب و لہجے پر حیرانگی ہو رہی ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جے آئی ٹی کو کوسا جارہا ہے اور مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے حالانکہ جے آئی ٹی کے قیام کے اعلان پر مٹھائی تقسیم کی تھیں۔


 *مریم نواز کو طلب کرنے کے بجائے سوالنامہ گھر بھجوایا جائے: اسحٰق ڈار 


جے آئی ٹی میں وزیراعظم کی صاحبزادی کی طلبی پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں خورشید شاہ نےکا کہنا تھا کہا کہ مریم نوازکو نہ بلاتے تو جےآئی ٹی کا فائدہ نہیں ہوتا اور جے آئی ٹی کے قیام کا مقصد فیل ہوجائے گا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ جے آئی ٹی پر حکومتی وزراء اپنی فرسٹریشن نکال رہے ہیں جس کا کوئی فائدہ نہیں ہونے والا ہے کیوں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ملک میں سب کا یکساں احتساب ہونا چاہیئے اور کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں ہونی چاہیئے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں