The news is by your side.

Advertisement

نوازشریف چارٹرآف ڈیموکریسی پرچلتےتو کبھی گھر نہیں جاتے، خورشید شاہ

قصور : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر نوازشریف اپوزیشن کی رائے کا خیرمقدم کرتے تو کبھی گھرنہ جاتے تاہم اب انہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کو مان لینا چاہیئے.

وہ قصور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف چارٹر آف ڈیموکریسی پرچلتے تو بھی گھر نہ جاتے لیکن جب تک وہ حکومت میں رہتے ہیں تو کچھ اور رویہ رکھتے ہیں اور جب باہر ہوتے ہیں تو بالکل آنکھیں پھیر لیتے ہیں.

خورشید شاہ نے کہا کہ عدالت کبھی بھی سازشوں پرفیصلے نہیں دیتی اس لیے میاں صاحب کو عدالتی فیصلے کو من وعن مان لینا چاہیئے اگرنوازشریف اپنی بات پرقائم رہتے تو انہیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتے.

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ذوالفقارعلی بھٹو نے کہا تھا کہ طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہیں اسی لیے آج نوازشریف عوام کا سہارا لینا چاہتے ہیں اور ریلی نکالنے پر بضد نظر آ رہے ہیں.

خو رشید شاہ نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کو ریلیاں نکالنے اور جلسے کرنے کا حق حاصل ہے اس لیے مسلم لیگ (ن) کو بھی اپنی مقرر کردہ مقام پر طاقت کا مظاہرہ کرنے کی مکمل آزادی ہونا چاہیے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں