ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

آصف زرداری پر ہاتھ ڈالا گیا تو جنگ کی ابتداء ہوگی،خورشیدشاہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر ہاتھ ڈالا گیا تو جنگ ہوگی، ڈاکٹر عاصم حسین سے پہلے تفتیش کی جانی چاہیے اوران سےمہذبانہ سلوک کیا جائے۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف پر بھی گرے ٹریفکنگ کا کیس بنایا جا رہا ہے، مسلم لیگ ن کو سمجھنا چاہئے کہ سیاسی جماعتیں ہی انکی دست بازوں ہیں، ہم آپس کے انتشار میں پھنسے ہوئے ہیں، بندوق کے زور پر کچھ نہیں ہوتا،پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کو کمزور نہیں کرنا چاہتی۔

قائد حزب اختلاف کاکہناتھا کہ پارلیمان کے اندر رہ کر جبر کا مقابلہ کریں گے، یہ پکڑ دھکڑ بند ہونی چاہیے ،حکومت کو اتنا کمزور نہیں ہونا چاہئے، الیکشن کمیشن ارکان کے معاملے پر پارلیمان کا فورم استعمال کیا جانا چاہئے۔

سیدخورشید شاہ نے کہا کہ زرداری پر ہاتھ ڈالا گیا تو جنگ کی ابتدا ہوگی، الیکشن کمیشن ممبران کو خود چلا جانا چاہئے، یہ مال کی وجہ سے جڑے ہوئے ہیں، ان میں غیرت ہے تو گھر چلا جانا چاہئے، قاسم ضیاء کو ہتھکڑی لگانا پر شرم آنی چاہئے۔

ان کاکہنا تھا کہ ہم وزیراعظم کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہیں فیصلہ کر لیا جائے کہ پاکستان کو رکھنا ہے یا غیر مستحکم کرنا ہے، ایک صوبے کو ٹارگٹ کر کے تباہ کیا جا رہا ہے۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ کے پی کے، بلوچستان اور پنجاب میں کرپشن ختم ہوگئی ہے، انھوں نے انکشاف کیا کہ را سندھ اور بلوچستان میں مکمل داخل ہو چکی ہے، آرمی چیف کو کراچی میں امن و امان سے متعلق اجلاس میں وزیرِاعلی اور گورنر کو بلانا چاہئے تھا۔ ہم ای سی پی ممبرز کے معاملے پر پی ٹی آئی کے دھرنے میں شامل نہیں ہونگے، اس معاملے پر کو چیئرمین سے مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں