پنجاب سےدہشت گرد دوسرے صوبوں میں آکر کارروائیاں کرتے ہیں، خورشید شاہ
The news is by your side.

Advertisement

پنجاب سے دہشت گرد دیگر صوبوں میں کارروائیاں کرتے ہیں، خورشید شاہ

اسلام آباد : قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں دہشت گرد بنانے کی نرسریاں ہیں جب تک یہ نرسریاں بند نہیں ہوں گی دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہو سکے گا۔

قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سے دہشت گرد تیار ہو کر پورے ملک میں پھیل جاتے ہیں اور خود کش دھماکے کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں قائم دہشت گردوں کی نرسریوں کو ختم کیے بغیر دہشت گرد ی کا خاتمہ ممکن نہیں ہے اس لیے پنجاب میں بے رحم اور سخت آپریشن کی اشد ضرورت ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ صوفی امن کے پیامبر ہیں اور محبت کا درس دینے والے بزرگانِ دین ہیں لیکن آج صوفیوں کی درگاہیں بھی انتہا پسندی سے محفوظ نہیں جو نہایت شرم اور تشویش کی بات ہے۔

قائد حزب اختلاف نے وفاقی حکومت اور بالخصوص وفاقی وزیر داخلہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کوفوری طور پر سیہون پہنچنا چاہئے تھا لیکن وہ نہیں گئے جس سے صوبے کے لوگوں کو اچھا پیغام نہیں گیا۔

واضح رہے جمعرات کو سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر خود کش دھماکے کے نتیجے میں 88 زائرین نے جامِ شہادت نوش کی جب کہ سیکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں