بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

مقتول بابر بٹ پر سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے لیے دباؤ تھا، خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قائدِ حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ بابر بٹ کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور جس سے ایس ایچ او بھی آگاہ تھے۔

قائدِ حزبِ اختلاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما بابر بٹ کوعوامی مقام پر نہیں گھر میں گھس کرقتل کیاگیا ہے انہیں پہلے سے ہی قتل کی دھمکیاں تھیں۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا بابر بٹ کودھمکیاں دی گئی تھیں کہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کرو ورنہ خود ذمہ دار ہو گے۔

خورشید شاہ نے بتایا کہ مقتول بابر بٹ کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں سے علاقے کے ایس ایچ او بھی آگاہ تھے تاہم انہیں کسی قسم کی سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔

قائدِ حزب اختلاف نے کہا کہ چوہدری منظور کو بھی وفاداریاں تبدیل کرنے کے لیے دھمکیاں مل رہی ہیں ان کی جان کو بھی خطرہ ہے لیکن پنجاب حکومت معنی خیز چپ سادھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے مناوال میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما بابر بٹ کو ان کے گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا تھا تاہم اب تک قتل کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے اور نہ ہی ملزمان کے بارے میں کچھ پتہ چلا ہے لیکن پیپلز پارٹی کی قیادت کا دعوی ہے کہ قتل میں مسلم لیگ ن کے مقامی رکن قومی اسمبلی ملوث ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں